Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بانجھ گائے کی قربانی کرنا کیسا؟
- Answered by
- مولانا عبد الرب شاکر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 079-FatwaQA
- Issued
- 20 ربیع الاول 1448ھ / 03 ستمبر 2026ء
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم بانجھ گائے کی قربانی ہو جائے گی ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بانجھ گائے کی قربانی کا کیا حکم ہے ؟ جواب قربانی درست واقع ہونے کے لیے قربانی کے جانور کا بڑے عیب سے پاک ہونا ضروری ہے اور مستحب یہ ہے کہ قربانی کا جانور چھوٹے بڑے ، تمام ظاہری عیوب سے پاک ہو، جبکہ بچہ جننے کی صلاحیت نہ ہونا کوئی ظاہری عیب نہیں ، لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر اس گائے میں کوئی اور عیب نہ ہو، تو اس کی قربانی بلا کراہت جائز ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.