Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نکاح میں چھوہارے لٹانا کیسا؟

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم نکاح پر چھوہارے پھینکنے کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نکاح پر چھوہارے پھینکنا کیسا ہے ؟ جواب شادی کے موقع پر چھوہارے لٹانا حدیث پاک سے ثابت سے ہے اور بعض علماء نے اسے سنت سے بھی تعبیر کیا ہے ۔ چنانچہ امام ابو بکر بیہقی علیہ الرحمہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں : " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم تزوج بعض نسائه فنثر عليه التمر “ ترجمہ : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ عورتوں سے نکاح فرمایا تو نکاح کے موقع پر چھوہارے لٹائے گئے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.