Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا پاؤں ہلانے سے نحوست آتی ہے؟

Answered by
مولانا عابد عطاری مدنی
Fatwa no.
033-FatwaQA
Issued
19 ربیع الاول 1448ھ / 01 اگست 2026ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم کیا پاؤں ہلانے سے نحوست ہوتی ہے ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا پاؤں ملانے سے نحوست ہوتی ہے ؟ جواب بیٹھے بیٹھے پاؤں ہلانا مہذب طریقہ نہیں ہے اس لیے بلاوجہ پاؤں ہلانے سے بچنا چاہیے ، پاؤں ہلانے سے نحوست آنے کا کوئی شرعی ثبوت نہیں ، اور کسی چیز سے نحوست لینا اسلام میں اچھا بھی نہیں ۔ حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے : " أن النبي صلى الله عليه وسلم كان لا يتطير من شيء " یعنی نبى كريم صلى الله تعالیٰ علیہ وسلم کسی چیز سے بدشگونی نہیں لیتے تھے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.