Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

موزوں پر مسح کے فرائض اور سنتیں کتنی ہیں؟

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم موزوں پر مسح کرنے کے فرائض اور سنتیں دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ موزوں پر مسح کرنے کے کتنے فرض ہیں ۔ نیز اس کی سنتیں کیا کیا ہیں ؟ جواب موزوں پر مسح کرنے کے دو فرض ہیں : (1) ہر موزہ کا مسح ہاتھ کی چھوٹی تین انگلیوں کے برابر ہونا ۔ (2) مسح کا موزے کی پشت ( اوپر والے حصہ) پر ہونا ۔ اور اس کی سنتیں یہ ہیں : (1) پوری تین انگلیوں کے پیٹ سے مسح کرنا ۔ (2) پنڈلی تک کھینچنا۔ (3) مسح کرتے وقت انگلیاں کھلی رکھنا۔ (4) پاؤں کی انگلیوں کے سروں سے شروع کرنا ۔ (5) ایک ہی مرتبہ مسح کرنا ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.