Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
وضو میں نیت کرنا ضروری ہے؟
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم وضو میں نیت کرنے کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ وضو کے لیے نیت کرنے کا کیا حکم ہے ؟ نیز وضو میں نیت کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟ جواب وضو کے لئے نیت شرط نہیں، بلکہ سنت مؤکدہ ہے ، اس لیے نیت نہ بھی ہو تب بھی وضو ہو جائے گا مگر ثواب نہیں ملے گا ۔ اور وضو میں نیت ترک کرنے کی عادت بنالینا گناہ ہے ۔ لہذا وضو سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائی جائے کہ جتنی نینتیں زیادہ ہوں گی اتنا ثواب بھی زیادہ ملے گا ۔ نیت دل کے ارادے کو کہتے ہیں، دل میں نیت ہوتے ہوئے زبان سے بھی کہہ لینا افضل ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.