Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پندرہ پندرہ ہزار کے تین بکرے قربان کرنا افضل یا 45 ہزار کا ایک؟
- Fatwa no.
- 161-Book
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک بکرا جس کی قیمت 45 ہزار روپے ہے اور 3 بکرے جن میں سے ہر ایک کی قیمت 15، 15 ہزار روپے ہے ان 3 بکروں کی مجموعی مالیت 45 ہزار روپے بنتی ہے ، جبکہ 45 ہزار والا بکر 151 ہزار والے بکروں کی بنسبت موٹا، فربہ اور خوبصورت ہے۔ اس بارے میں سوال یہ ہے کہ ایک شخص کا اپنی طرف سے 45 ہزار کے صرف ایک بکرے کی قربانی کرنا افضل ہے یا 45 ہزار کے 3 بکروں کی قربانی کرنا افضل ہے ؟
Answer (beginning)
شریعت مطہرہ میں قربانی کے جانور میں افضیلت کا مدار تعداد پر نہیں، بلکہ قیمت اور گوشت کے اعتبار سے اعلیٰ ہونے پر ہے یعنی اس کی قیمت اور گوشت دوسروں کی بنسبت مقدار میں زیادہ ہو، لہذا صورت مسئولہ میں جس جانور کی قیمت 45 ہزار ہے اور دوسروں کی بنسبت موٹا اور فربہ ہے ، اس کی قربانی کرنا15,15 ہزار کے تین جانورں کی قربانی کرنے سے افضل ہے۔ کس طرح کے جانور کی قربانی کرنا افضل ہے اس بارے میں حدیث پاک میں ہے: ” إن أفضل الضحايا أغلاها وأسمنها“ یعنی: قیمت اور گوشت کے اعتبار سے اعلیٰ جانور کی قربانی کرنا افضل ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.