Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جمعہ والے دن زوال کے بعد جمعہ ادا کیے بغیر سفر کے لیے نکلنا گناہ ہے

Fatwa no.
154-Book

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حیدر آباد زید کا وطن اصلی ہے، لیکن کراچی میں وہ گورنمنٹ ملازم ہے ، نوکری کے سلسلے میں وہ تین چار دن کراچی اور تین چار دن حیدر آباد رہتا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ ایسے شخص پر جمعہ فرض ہے یا نہیں؟ نیز بقیہ فرائض کو وہ حیدر آبادیا کراچی میں قصر کیساتھ ادا کرے گا یا پھر دونوں جگہوں پر پوری نمازیں ادا کرے گا؟

Answer (beginning)

حیدر آباد چونکہ زید کا وطن اصلی ہے ، لہذا حیدر آباد میں زید پر جمعہ فرض اور جمعہ والے دن زوال کے بعد جمعہ ادا کیسے بغیر سفر کے لیے نکلنا باعث گناہ ہے ، ہاں البتہ زوال سے پہلے سفر شروع کرنے میں کوئی حرج نہیں اور دیگر فرائض کو مکمل ادا کر نالازم ہے ، چاہے حیدر آباد میں زید کا قیام ایک دن کے لیے ہو یا ایک گھنٹہ کے لیے ، البتہ آتے جاتے وقت راستہ میں اور کراچی میں پندرہ دن سے کم کی نیت سے جب بھی قیام کا ارادہ ہو گا، زید شرعی اعتبار سے مسافر قرار پائے گا، مسافر پر جمعہ فرض نہیں ہوتا اور مسافر پر نمازوں میں قصر کرنا ( یعنی چار رکعت والی نمازوں کو دو، دور کعت کی صورت میں ادا کرنا ) لازم ہے اور پوری…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.