Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مسافر جمعہ پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟

Fatwa no.
152-Book
Issued
13 جمادی الاولی 1440ھ / 20 جنوری 2019ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسافر جمعہ پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟

Answer (beginning)

مسافر اگر امامت کا اہل ہو یعنی مسلمان ہو ، عاقل ہو ، بالغ ہو ، صحیح القراءۃ ہو ، معذور شرعی نہ ہو، سنی صحیح العقیدہ ہو اور فاسق معلن نہ ہو ، تو اگر چہ خود اس پر جمعہ فرض نہیں، مگر جمعہ کی نماز کی امامت کر اسکتا ہے، جبکہ جمعہ کی تمام شرائط متحقق ہوں، کیونکہ جمعہ کی امامت کے لئے خود امام پر جمعہ فرض ہوناضروری نہیں، ہر وہ شخص امام ہو سکتا ہے ، جو دیگر نمازوں میں مردوں کی امامت کا اہل ہو اور علماء کی تصریح کے مطابق شرائط امامت پائے جانے کی صورت میں مسافر بھی اس کا اہل ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.