Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسافر، مقیم امام کے پیچھے چار رکعتی فرض پڑھ رہا تھا اور کسی وجہ سے نماز فاسد ہوگئی، تو اب کتنی رکعت پڑھے گا ؟
- Fatwa no.
- 140
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ اگر مسافر مقیم کے پیچھے چار رکعت والی نماز پڑھ رہا تھا اور کسی وجہ سے اُس کی نماز فاسد ہو گئی، تو ایسا شخص اب اپنی نماز کیسے ادا کرے گا، کیا چار رکعتیں ادا کرے گا یادو ہی ؟ برائے کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔
Answer (beginning)
اگر مسافر، مقیم امام کے پیچھے چار رکعت والے فرض ادا کر رہا تھا اور کسی وجہ سے اس کی نماز فاسد ہو گئی ، تو ایسا شخص اگر تنہا یا مسافر امام کے پیچھے وہ نماز دوبارہ پڑھتا ہے ، تو دور کعتیں ہی پڑھے گا، جبکہ اقامت کی نیت نہ کر چکا ہو۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ جب مسافر، مقیم امام کی اقتدا کرتا ہے، تو امام کی متابعت کی وجہ سے اس کے فرض دو سے چار کی طرف تبدیل ہو جاتے ہیں، پس جب اس کی نماز فاسد ہو گئی، تو متابعت بھی ختم ہو گئی اور اب جو نماز پڑھے گا، اس میں بھی اس امام کی متابعت کا کوئی شائبہ نہیں، لہذ ا مسافر ہونے کی بنا پر دوہی پڑھے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.