Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
میت کی آنکھوں میں لینز لگے ہوں، تو انہیں نکالنے کا حکم
- Fatwa no.
- 82
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میت کی آنکھوں میں لینز لگے ہوں، تو انہیں نکالنے کا کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
آنکھوں میں دو طرح کے لینز لگائے جاتے ہیں: (1) جنہیں آپریشن کے ذریعہ آنکھ کے ڈھیلے کے اندر فکس کر دیا جاتا ہے اور انہیں بغیر آپریشن اور تکلیف کے نکالنا ممکن نہیں ہو تا جیسے (Intraocular lens)۔ (2) جنہیں آنکھ کے ڈھیلے کے اوپر چپکا دیا جاتا ہے، انہیں جب چاہیں بآسانی نکال سکتے ہیں اور جب چاہیں لگا سکتے ہیں جیسے (Contect lens)۔ اس تفصیل کے بعد پوچھی گئی صورت کا جواب یہ ہے کہ اگر میت کی آنکھوں میں Intraocular lens لگے ہوں، تو انہیں نہیں نکالا جائے گا، کیونکہ اس سے میت کو تکلیف ہو گی اور جس طرح زندہ شخص کو بلا وجہ تکلیف دینا جائز نہیں، یو نہی میت کو دینا بھی جائز نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.