Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

روزے میں لپ اسٹک لگانے کا شرعی حکم

Fatwa no.
75
Issued
08 رمضان المبارک 1442ھ 21 اپریل 2021ء

Question

(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ سنا ہے کہ لپ اسٹک میں خنزیر کی چربی ڈالی جاتی ہے۔ خنزیر کی چربی ڈالنے یا نہ ڈالنے کے حوالے سے کوئی حتمی یقینی معلومات نہیں ہیں، صرف سنی سنائی باتیں ہیں ، لہذا شر عی رہنمائی فرمائیں کہ : (1) لپ اسٹک پاک ہے یا نا پاک ہے ؟ (2) نیز اسے روزے کی حالت میں لگا سکتے ہیں یا نہیں؟

Answer (beginning)

(1) جب تک لپ اسٹک میں خنزیر کی چربی ہونے کی یقینی معلومات نہ ہوں تو اس وقت تک اسے ناپاک نہیں کہہ سکتے کیونکہ اصل، اشیاء کا پاک و حلال ہونا ہے جب تک کسی چیز کے ناپاک اور حرام ہونے کا شر عاثبوت نہ ہو ، لہذاجب شرعی ثبوت نہیں ہے تو لپ اسٹک پاک ہی کہلائے گی۔ لوگوں کی محض سنی سنائی بات کی وجہ سے کوئی چیز حرام نہیں ہو جاتی۔ امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں: ”اصل متیقن طہارت و حلّت تو شکوک وظنون نا قابل عبرت۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.