Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
واٹر پروف مسکارا لگایا ہو، تو وضو و غسل کا حکم
- Answered by
- مفتی محمد قاسم عطاری
- Fatwa no.
- 62
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین کثر ھم اللہ المین اس مسئلے کے بارے میں کہ پلکوں کو لمبا کرنے کے لیے ان کے اوپر مسکار الگایا جاتا ہے ، اور مسکار اواٹر پروف ہوتا ہے یعنی اس کے نیچے پانی نہیں جاتا تو ایسی صورت میں کہ جب مکار الگا ہوا ہو تو وضو ہو جائے گا یا نہیں ؟
Answer (beginning)
اگر مسکار الگانے کی واقعی وہی صورت ہے جو بیان کی گئی تو مسکار الگا ہونے کی حالت میں وضو نہیں ہو گا، اس لیے کہ اس کے لگا ہونے کی صورت میں اس جگہ کے نیچے پانی نہیں پہنچے گا اور وہ اعضاء جن کا وضو اور غسل میں دھونا فرض ہے ان میں سے ہر ایک پر سے پانی کے کم از کم دو قطرے بہہ جانا فرض ہے اور اگر اعضائے وضو و غسل میں سے کوئی جگہ بال برابر بھی خشک رہ گئی تو وضو و غسل نہ ہو گا، لہذا جب تک مسکارا کو جدا کر کے اس کی جگہ کو نہ دھویا جائے اس وقت تک وضو اور غسل نہیں ہو گا۔ در مختار میں ہے: ” اقلہ قطرتان فی الاصح “ یعنی اصبح قول کے مطابق دھونے کی مقدار کم از کم دو قطرے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.