Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عدت کے دوران سرخ لباس پہننا کیسا ہے ؟

Fatwa no.
58

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ کسی کا شوہر فوت ہو گیا، توبیوہ کے لیے دورانِ عدت سرخ لباس پہننا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

بیوہ کے لیے دورانِ عدت سرخ لباس پہنانا جائز و گناہ ہے، کیونکہ بیوہ پر عدت کے دوران سوگ کا اظہار کرناواجب ہوتا ہے اور سوگ کا مطلب یہ ہے کہ عورت ہر قسم کی زینت ترک کر دے، جبکہ سرخ لباس زینت کے طور پر پہنا جاتا ہے، لہذا یہ لباس پہننا جائز نہیں ہے۔ البتہ اگر اس کا رنگ اتنا پرانا ہو چکا ہو کہ اب اس لباس کو بطور زینت استعمال نہ کیا جاتا ہو، تو ایسا سرخ لباس پہنے میں حرج نہیں، کیونکہ ممانعت کی اصل وجہ زینت ہے اور وہ یہاں نہیں پائی جارہی۔ بیوہ پر دورانِ عدت سوگ کا اظہار کرناواجب ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.