Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دورانِ عدت پسینے کی بو ختم کرنے کے لیے پرفیوم یا باڈی اسپرے استعمال کرنا
- Fatwa no.
- 56
Question
(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ بیوہ عدت کے دوران پسینے کی بو ختم کرنے کے لیے پر فیوم(Perfume) یا باڈی اسپرے (Body Spray) استعمال کر سکتی ہے یا نہیں؟
Answer (beginning)
بیوہ کے لیے دورانِ عدت پر فیوم (Perfume) یا باڈی اسپرے (Body Spray) استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، کیونکہ خوشبو کا استعمال زینت میں شمار ہوتا ہے، جبکہ بیوہ کے لیے کسی بھی قسم کی زینت اختیار کرنا، ناجائز و گناہ ہے۔ اگر پسینے کی وجہ سے مشکل کا سامنا ہو یا اس کی وجہ سے بدن سے بد بو آتی ہو، تو کسی اور جائز طریقے مثلاً غسل یا بغیر خوشبو والے کیمیکل یا کسی چیز کے ذریعے پسینے کی بو ختم کی جاسکتی ہے۔ بیوہ کے لیے دورانِ سوگ خوشبو کا استعمال جائز نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.