Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
انسولین کا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
- Answered by
- محمد ساجد عطاری مصدق : مفتی فضیل رضا عطاری فتوی نمبر : 20
- Fatwa no.
- 20
- Issued
- 07 رمضان المبارک 1442ھ / 20 اپریل 2021 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) 2/28/26, 1:10 PM کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شوگر کے مریض انسولین کا انجیکشن استعمال کرتے ہیں ، جورگ کی بجائے گوشت میں لگایا جاتا ہے ، تو شوگر والے روزے کی حالت میں انسولین کا انجیکشن لگا سکتے ہیں یا نہیں ؟ اس سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں ؟
Answer (beginning)
حالت روزہ میں انسولین کا انجیکشن لگانا جائز ہے ۔ اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، کیونکہ عمومی طور پر انجیکشن کی سوئی جوف یا دماغ تک نہیں پہنچائی جاتی اور جوف تک جانے کا کوئی عارضی راستہ بھی نہیں بنتا کہ جس کے ذریعے دوائی جوف تک پہنچ سکے ، لہذا یہ انجیکشن روزہ ٹوٹنے کا سبب نہیں ۔ مسامات کے ذریعے کسی چیز کا داخل ہونا ویسے ہی روزے کے منافی نہیں ، جیسا کہ جسم پر تیل لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا کہ تیل اگرچہ جسم کے اندر جاتا ہے ، لیکن مسامات کے ذریعے اور یہ روزے کے خلاف نہیں ۔ فوسی فض الرسول میں ہے : تحقیق یہ ہے کہ انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا چاہے رگ میں لگایا جائے چاہے گوشت میں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.