Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عورت رمضان کے علاوہ نفل اعتکاف کر سکتی ہے؟
- Fatwa no.
- 41
- Issued
- 07 رمضان المبارک 1442ھ /20 اپریل 2021 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ رمضان المبارک کی برکات پانے کے لئے عورت اپنی مسجد بیت میں نفلی اعتکاف کر سکتی ہے ؟
Answer (beginning)
رمضان المبارک میں اور اس ماہ مبارک کے علاوہ میں بھی عورت اپنی مسجد بیت میں نفلی اعتکاف کر سکتی ہے۔ چنانچہ طحطاوی علی المراقی میں ہے: ” وللمراة الاعتكاف في مسجد بیتھا ولا تخرج منه اذا اعتكف فلو خرجت لغیر عذر یفسد واجبه وینتهی نفلہ عورت کے لئے اپنی مسجد بیت میں اعتکاف ہے۔ جب وہ اعتکاف کر لے تو اس سے نہیں نکلے گی اگر بلا عذر نکلی تو اس کا واجب اعتکاف فاسد ہو جائے گا اور نفلی اعتکاف منتہی (مکمل) ہو جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.