Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روزہ افطار کی دعا کب پڑھیں؟
- Fatwa no.
- 12
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ افطار کی دعائے ماثورہ (اللهم لک صمت و بک امنت و علیک توکلت و علی رز قک افطر) کس وقت پڑھنی چاہیے ؟ افطاری کرنے سے پہلے یا افطاری کرنے کے بعد ؟
Answer (beginning)
احادیث طیبہ سے یہ بات واضح ہے کہ افطار کی دعا افطار کرنے کے بعد پڑھنا سنت ہے۔ امام ابو داؤد رحمۃ اللہ تعالی علیہ حضرت معاذ بن زہرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتے ہیں: ” أنه بلغه أن النبی صلى الله تعالى عليه و آله و سلم كان إذا أفطر قال: اللهم لك صمت و علی رزقک أفطرت، یعنی ان کو خبر پہنچی کہ نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم جب افطار کر لیتے تو یہ دعا پڑھتے : اے اللہ ! میں نے تیری رضا کی خاطر روزہ رکھا اور تیرے رزق پر افطار کیا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.