Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حاجی پر عید کی قربانی واجب ہے یا نہیں؟

Question

حاجی پر عید کی قربانی واجب ہے یا نہیں ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اور میری زوجہ پاکستان سے حج کے لیے جارہے ہیں، ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا ہمیں پاکستان میں عید کی قربانی کرنا ہوگی ؟ یا عید کی قربانی ہم سے معاف ہو جائے گی ؟ جواب

Answer (beginning)

حج اور عید الا ضحی کی قربانی دو الگ الگ عبادتیں ہیں ، دونوں کے اپنے احکام اور شرائط ہیں ۔ عید کی قربانی مقیم صاحب نصاب بالغ شخص پر واجب ہوتی ہے ، مسافر اور ایسے شخص پر جو صاحب نصاب نہ ہو، عید کی قربانی واجب نہیں ہوتی ، لہذا صورت مسئولہ میں اگر آپ اور آپ کی زوجہ قربانی کے ایام (10، 11، 12 ذوالحجۃ الحرام) میں مسافر ہوں، تو قربانی کی شرائط پوری نہ ہونے کے سبب آپ لوگوں پر عید کی قربانی لازم نہیں ہوگی ، اور اگر آپ لوگ قربانی کے ایام میں مسافر نہ ہوں، بلکہ مقیم ہوں اور ساتھ ہی آپ دونوں یا کوئی ایک صاحب نصاب بھی ہو، تو دیگر شرائط کے ساتھ جو بھی صاحب نصاب ہو، اس پر عید کی قربانی لازم ہوگی ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.