Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟
- Fatwa no.
- 0102:Fmd
Question
66 دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ زید نے بکر سے کسی بات پر ناراض ہو کر اس کو یہ لکھ کر واٹس ایپ کیا خدا پاک کی قسم! میں آئندہ تم سے نہیں ملوں گا۔ لیکن زید کو اپنے اس فعل پر ندامت ہے اور وہ بکر سے ملنا چاہتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ زبان سے الفاظ ادا کئے بغیر کیا اس طرح لکھنے سے بھی قسم ہو جائے گی ؟ میں نے سنا تھا کہ منت و قسم وغیرہ کے لئے اتنی آواز ضروری ہے کہ خود سن سکے۔ سائل: محمد آفتاب عطاری (نارتھ کراچی)
Answer (beginning)
قلم سے تحریر کرنا یا موبائل یا کمپیوٹر کی ٹائپنگ کے ذریعے تحریر کرنا یہ بھی ایک طرح سے اپنے مافی الضمیر کو ظاہر کرنے میں زبانی کلام کی طرح ہے اور کتب فقہ میں فقہاء کرام نے اس مفہوم کو درج ذیل کلمات سے ذکر فرمایا ہے ” القلم احد اللسانین“ یعنی قلم بھی ایک قسم کی زبان ہے اور الکتاب کا لخطاب۔ یعنی لکھنا بولنے کی طرح ہی ہے۔ لہذا جس طرح قسم کے یہ الفاظ زبان سے ادا کئے جاتے تو قسم منعقد ہو جاتی، اسی طرح بذریعہ واٹس ایپ تحریری طور پر ان الفاظ کے لکھنے سے بھی قسم کا انعقاد ہو جائے گا۔ اور اس کے خلاف کرنے سے قسم ٹوٹ جائے گی اور کفارہ بھی لازم ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.