Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بالغ لڑکے کے ساتھ نابالغ لڑکی کا جنازہ پڑھنا کیسا؟

Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ جمادی الاولی 1441ھ

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بالغ لڑکے اور نابالغ لڑکی کا جنازہ ایک ساتھ پڑھا جاسکتا ہے اور اگر پڑھا جاسکتا ہے تو نماز جنازہ میں نابالغ والی دعا پڑھی جائے گی یا بالغ والی اور اگر دونوں پڑھی جائیں گی، تو اس کا طریقہ کیا ہو گا؟ اور ایک ساتھ کتنے لوگوں کے جنازے پڑھ سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

بالغ اور نابالغ کا جنازہ ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں اور جب بالغ اور نابالغ کا جنازہ ایک ساتھ پڑھا جائے تو درود پاک پڑھنے کے بعد تیسری تکبیر کہہ کر پہلے بالغین والی دعا پڑھی جائے، پھر نا بالغوں والی دعا پڑھی جائے اور ایک ساتھ جتنے جنازے موجود ہوں ، پڑھ سکتے ہیں، شریعت مطہرہ نے اس معاملے میں کوئی معین تعداد بیان نہیں کی ، البتہ بہتر یہ ہے کہ ہر میت پر الگ سے جنازہ پڑھا جائے۔ امام اہل سنت امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ سے فتاوی رضویہ میں سوال ہوا کہ کتنے لوگوں کا جنازہ اکٹھا ہو سکتا ہے تو آپ علیہ الرحمہ نے فرمایا: ”سود و سو جتنے جنازے جمع ہوں سب پر ایک ساتھ ایک نماز ہو سکتی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.