Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف کرنے کا حکم؟

Answered by
مفتی قاسم صاحب مدظله العالی فتوی نمبر: 4829:Pin
Fatwa no.
4829:Pin
Issued
28 محرم الحرام 1438ھ /30اکتوبر 2016ء

Question

دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اپنے واش روم میں ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا، بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس طرف بغداد شریف ہے ، اگر منع ہے تو پھر اس کا رخ کس طرف رکھا جائے؟

Answer (beginning)

سائل : محمد اشفاق (راولپنڈی) قضائے حاجت کے وقت منہ یا پیٹھ قبلہ کی طرف کرنا مکروہ تحریمی، ناجائز و گناہ ہے ، اور ہمارے ہاں یعنی پاکستان میں قبلہ شریف جانب مغرب واقع ہے ، لہذا ڈبلیوسی کا رخ مشرق و مغرب دونوں طرف نہیں رکھ سکتے ، تاکہ قبلہ شریف کو نہ منہ ہو نہ پیٹھ ، اس کے علاوہ کسی بھی طرف اس کا رخ رکھا جا سکتا ہے ، اور لوگوں میں بغداد شریف کا جانب شمال ہو نا غلط مشہور ہے، کیونکہ بغداد شریف یہاں سے جانب مغرب مائل بہ شمال (یعنی شمال کی طرف قدرے جھکا ہوا ) واقع ہے ، نہ کہ جانب شمال۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.