Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا حدود حرم میں حلق نہ کرنے کا دم لازم ہوگا؟

Answered by
مفتی قاسم صاحب مدظله العالی تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضان مدینہ ذوالحجۃ الحرام 1440ھ
Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ ذوالحجۃ الحرام 1440ھ

Question

دَارَ الإِفْتَاء أَبْلَسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے عمرہ کیا اور آخر میں سر کے چوتھائی حصہ سے کم چند بال پکڑ کر کاٹ دیے اور احترام اُتار کر سلے ہوئے کپڑے پہن کر حرم سے باہر چلا گیا اور چار پہر سلے ہوئے کپڑے پہنے رکھے اور اس کے علاوہ کوئی اور منافی احرام کام نہیں کیا پھر حرم سے باہر کسی نے مجھے بتایا کہ تمہاری تقصیر صحیح نہیں ہوئی جس کی وجہ سے تم احرام سے باہر نہیں ہوئے تو اس وقت میں نے حرم سے باہر ہی حلق کروادیا لیکن اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا مجھ پر اب کوئی دم یا صدقہ وغیرہ دینا لازم ہے یا نہیں ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں آپ پر دودم لازم ہیں کیونکہ حج و عمرہ کے ارکان ادا کرنے کے بعد احرام سے باہر ہونے کے لئے حلق یا تقصیر یعنی سر کے چوتھائی حصے کے بال پورے کی مقدار آثار نا واجب ہے۔ تو چو تھائی سے کم بال اتارنے کی وجہ سے تقصیر والا واجب ادانہ ہوا، اسی وجہ سے آپ احترام سے باہر نہ ہوئے اور احترام کی حالت میں ہی چار پہر سلے ہوئے کپڑے پہننے کی وجہ سے ایک دم آپ پر لازم ہوا، نیز حلق یا تقصیر کا حرم کے اندر ہونا واجب ہے اگر باہر کروائیں گے تو دم لازم آئے گا لہذا اس وجہ سے آپ پر دو سراؤم بھی لازم ہو گیا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.