Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رقم یا وزن راؤنڈ فگر میں نہ ہو تو دکانداروصول کرے یا چھوڑ دے؟

Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ ذوالقعدۃ الحرام 1440ھ

Question

(دعوت اسلامی) ہمارا مچھلی کا کاروبار ہے اب کوئی مچھلی لینے آتا ہے تو 15 کلو سے اوپر مثلاً 550 گرام ہوتا ہے یا اوپر 100 گرام ہوتا ہے تو وہ پورے کے پیسے دے دیتا ہے، لیکن اگر او پر 70 یا 75 گرام ہو تو اس کے پیسے وہ نہیں دیتا تو کیا میں اضافی گرام کے پیسے وصول کروں یا چھوڑ دوں ؟ اور اگر 70 گرام زیادہ ہو تو کیا میں 100 گرام کے پیسے وصول کر سکتا ہوں؟

Answer (beginning)

دکاندار کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ ایک گرام کے پیسے بھی گاہک سے طلب کرے، لہذا چاہے اضافی 10 گرام ہو ، 100 گرام ہو یا 200 گرام، دکاندار گاہک سے اس کے پیسے مانگ سکتا ہے لیکن اگر گاہگ دکاندار سے یہ کہتا ہے کہ یہ اضافی پیسے چھوڑ دو اور دکاندار بھی اس پر راضی ہو جاتا ہے تو یہ بھی درست ہے۔ البتہ 70 گرام ہونے کی صورت میں پورے 100 گرام کے پیسے لینا گاہک کی مرضی کے بغیر جائز نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.