Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مچھلی کے شکار کے لیے زندہ کیڑے کانٹے میں چڑھانا کیسا؟

Fatwa no.
4848:Pin
Issued
21 محرم الحرام 1438ھ / 23اکتوبر 2016ء

Question

(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مچھلی پکڑنے کے لئے مختلف قسم کے زندہ کیڑے ،اور کیچوے کانٹے کے اوپر چڑھادئے جاتے ہیں، شریعت اس کے متعلق کیا کہتی ہے؟

Answer (beginning)

سائل: گل خان عطاری ( پشاور ) دریافت کی گئی صورت میں کیچوے یا کسی بھی قسم کے زندہ کیڑے کو کانٹے کے اوپر چڑھا کر مچھلی کا شکار کرنا ناجائز و ممنوع ہے، کیونکہ اس میں انکو بلا وجہ تکلیف دینا ہے ، اور اسلام نے ہمیں اس چیز سے منع کیا ہے ، ہاں انکو احسن طریقے سے مار لیا جائے ،اسکے بعد ان سے شکار کرنے میں حرج نہیں، لیکن یاد رہے ! ان سے شکار کی ہوئی مچھلی بہر صورت حلال ہی ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.