Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اگلی صف میں نابالغ کھڑا ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
Question
(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ جماعت کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے خاص طور پر جمعہ میں اگلی صف میں نابالغ سمجھ دار بچہ ہو تو جو اس کے پیچھے نمازی کھڑے نماز پڑھ رہے ہوں تو کیا ان کی نماز ہو جائے گی ؟ سائل: قاری ماہنامہ فیضان مدینہ ( باب المدینہ کراچی)
Answer (beginning)
سمجھدار نابالغ بچوں کی صف مردوں کی صف سے پیچھے بنانے کا حکم ہے تاہم اگر کوئی سمجھدار نابالغ ایک بچہ مردوں کی صف میں کھڑا ہو جاتا ہے تو اس سے اس صف میں موجود یا اس بچے کے بالکل پیچھے پچھلی صف کے نمازی کی نماز میں کچھ اثر نہیں پڑتا اور ایسے ایک بچے کو مردوں کی صف میں کھڑا ہونا بھی جائز ہے۔ امام اہل سنت اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمة الأمین اس ضمن میں اپنے ایک فتوے میں کلام کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: ”اور یہ بھی کوئی ضروری آمر نہیں کہ وہ صف کے بائیں ہی ہاتھ کو کھڑا ہو علماء اسے صف میں آنے اور مردوں کے درمیان کھڑے ہونے کی صاف اجازت دیتے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.