Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نمازِ جنازہ کے وضو سے دیگر نمازیں پڑھنا کیسا؟

Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ جنوری فروری 2019

Question

دَارُ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ نماز جنازہ کے وضو سے دیگر نمازیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ عوام میں مشہور ہے کہ جنازہ کے وضو سے دیگر نماز نہیں پڑھ سکتے کیا یہ درست ہے؟

Answer (beginning)

نماز جنازہ کے وضو سے بلاشبہ دیگر تمام نمازیں فرض و واجب اور نفل و سنت پڑھ سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ عوام میں جو مشہور ہے کہ نماز جنازہ کے وضو سے دیگر نمازیں نہیں پڑھ سکتے ، یہ بات محض غلط و باطل اور بے اصل ہے۔ امام اہل سنت شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمہ الرحمن اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں: ” یہ مسئلہ کہ جمال میں مشہور ہے کہ وضوئے جنازہ سے اور نماز نہیں پڑھ سکتے محض غلط و باطل و بے اصل ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.