Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جمعہ کی کونسی اذان کے بعد کاروبار بند کرنے کا حکم ہے؟

Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ اگست 2018

Question

دَارُ الإِفْتَاء أَبْلَسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جمعہ کے دن کو نسی اذان پر کار و بار بند کرنے کا حکم ہے ؟

Answer (beginning)

جمعہ کی پہلی اذان ہوتے ہی کاروبار بند کرنا اور جمعہ کے لئے سعی کرنا واجب ہے۔ اذان ہونے کے بعد خرید و فروخت کرنا ناجائز و گناہ ہے۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمہ اللہ القوی ارشاد فرماتے ہیں : ” پہلی اذان کے ، ہوتے ہی سعی واجب ہے اور بیچ وغیرہ ان چیزوں کا جو سعی کے منافی ہوں چھوڑ دینا واجب، یہاں تک کہ راستہ چلتے ہوئے اگر خرید و فروخت کی تو یہ بھی ناجائز اور مسجد میں خرید و فروخت تو سخت گناہ ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.