Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حائضہ کے قراٰن سُننے کا شرعی حکم

Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ اگست 2018ء

Question

دَارُ الإِفْتَاء أَبْلَسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ کیا حیض (Menses) کی حالت میں عورت قرآن شریف کی تلاوت سُن سکتی ہے؟ نیز اگر اس نے آیت سجدہ سنی تو اس پر سجدہ تلاوت لازم ہو گا یا نہیں؟

Answer (beginning)

سائل: اسلامی بہن حائضہ عورت قرآن مجید کی تلاوت سن سکتی ہے ، ممانعت صرف قرآن مجید پڑھنے یا اس کو بلاحائل چھونے کی ہے ، سننے کی کہیں ممانعت نہیں ہے۔ نیز حائضہ عورت نے اگر آیت سجدہ سنی تو اس پر سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوتا کیونکہ آیت سجدہ پڑھنے یا سننے والے پر سجدہ اس وقت واجب ہوتا ہے جبکہ وہ وجوب نماز کا اہل ہو اور حائضہ عورت وجوب نماز کی اہلیت نہیں رکھتی یعنی اس پر نہ ان ایام میں نماز فرض ہوتی ہے اور نہ ہی بعد میں قضاء لازم ہوتی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.