Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ننگے سر نماز پڑھنا کیسا؟

Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ جولائی 2018ء

Question

(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سر پر ٹوپی یا عمامہ نہ ہو تو اس حالت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟

Answer (beginning)

نماز پڑھتے ہوئے سر کو عمامہ شریف یاکم از کم ٹوپی سے ڈھانپنا چاہئے ، سُستی کاہلی کی وجہ سے ننگے سر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے۔ البتہ اگر واقعی کوئی ایسا ہے کہ جسے برہنہ سر نماز پڑھنے میں خشوع نصیب ہوتا ہو اور عمامہ یاٹوپی پہننے سے خشوع نہ آتا ہو تو اس کے لئے بہتر برہنہ سر نماز پڑھنا ہے۔ البتہ عورت کے لئے ننگے سر نماز پڑھنا جائز نہیں بلکہ اس کی نماز ہی نہیں ہوگی کہ اس کے لئے سر کے بالوں کا نماز کی حالت میں چھپا نا شرائط نماز میں سے ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.