Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا کفن میں سلی ہوئی شلوار کا استعمال کرنا درست ہے؟
- Answered by
- مفتی قاسم صاحب مدظله العالی
- Fatwa no.
- 1029:Aqs
- Issued
- 19 رجب المرجب 1438ھ / 17 اپریل2017ء
Question
دَارَ الإِفْتَاء أَبُلسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے آبائی علاقے میں عورتوں کے کفن میں سلی ہوئی شلوار پہنائی جاتی ہے، ہمیں اس کے بارے میں شرعی رہنمائی چاہیے کہ کفن میں سلی ہوئی شلوار شامل کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟
Answer (beginning)
کفن میں سلی ہوئی شلوار شامل نہیں کر سکتے کیونکہ مرنے کے بعد کفن میں پہنائے جانے والے کپڑوں کو زندگی میں استعمال کیے جانے والے کپڑوں پر قیاس کیا گیا ہے ، زندگی میں چونکہ چلنا پھرنا ہوتا ہے اس لیے چلنے پھرنے کی حالت میں ستر چھپانے کے لیے شلوار کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ مرنے کے بعد اس کی حاجت نہیں رہتی۔ وَاللهُ أَعْلَمُ عَزَّوَجَل وَرَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِيهِ وَسَلَّم Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami) www.daruliftaahlesunnat.net f daruliftaahlesunnat Darulift Ahlesunnat Dar-ul-Ifta AhleSunnat 目 feedback@daruliftaahlesunnat.net
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.