Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا نقش نعلین پاک مسجد کی محراب میں لگا سکتے ہیں؟
- Fatwa no.
- 6380:Lar
- Issued
- 02 جمادی الثانی 1438ھ /02مارچ2017ء
Question
دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضور عالم کے نعلین مبارک کا نقش مسجد میں محراب کے اندر لگا ہوا ہے اور امام کے سر سے اونچا ہے معلوم یہ کرنا ہے کہ محراب مسجد میں اس طرح نقش نعلین مبارک لگانے میں کوئی حرج تو نہیں ؟
Answer (beginning)
دریافت کی گئی صورت میں اس طرح محراب مسجد میں نقش نعلین مبارک لگانے میں کوئی حرج نہیں بلکہ باعث برکت ہے۔ تفصیل اس میں یہ ہے کہ دیوار قبلہ اور محراب میں نعلین پاک کے عکوس یا تحریر یا مقدس مقامات کے ماڈل لگانا اس صورت میں مکروہ ہے جب کہ وہ اتنے نیچے ہوں کہ حالت قیام میں سجدہ کی جگہ پر نظر رکھنے کی صورت میں نمازی کو نظر آئیں کیونکہ ایسی صورت میں وہ نمازی کی توجہ کے بٹنے کا سبب بنے گے لیکن صورتِ مسئولہ میں تعلین مبارک کا عکس چونکہ اتنا اونچا ہے کہ حالت قیام میں اگر سجدہ کی جگہ پر نظر ہو گی تو اس پر نظر نہیں پڑے گی لہذا اس طرح لگانے میں کوئی حرج نہیں بلکہ بنیت تبرک یوں لگانا باعث برکت ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.