Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امام کا مسجد کے محراب میں کھڑے ہو کر امامت کروانا کیسا؟

Answered by
مفتی هاشم صاحب مدظله العالی
Fatwa no.
6359:Lar
Issued
04 جمادی الثانی 1438ھ /04مارچ2017ء

Question

دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ (1) امام صاحب کا مسجد کے محراب میں کھڑے ہو کر امامت کروانا کیسا ہے؟ نیز اگر پاؤں محراب سے باہر ہوں اور سجدہ محراب میں ہو تو کیا حکم ہے؟ بعض اوقات مسجد میں جمعہ یا عید کے موقع پر جگہ کم پڑ جاتی ہے اس موقع پر امام صاحب محراب میں کھڑے ہو سکتے ہیں یا نہیں ؟ (2) کیا محراب، مسجد میں داخل ہے ؟

Answer (beginning)

(1) امام کا محراب میں تنہا کھڑا ہو نا مکروہ تنزیہی ہے۔ اور اگر وہ باہر کھڑا ہو اور سجدہ محراب میں کرے یا وہ تنہانہ ہو بلکہ اس کے ساتھ کچھ مقتدی بھی محراب کے اندر ہوں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ یو ہیں اگر مقتدیوں پر مسجد تنگ ہو تو بھی محراب میں تنہا کھڑا ہو نا مکر وہ نہیں۔ (2) محراب مسجد میں داخل ہے۔ وَاللهُ أَعْلَمُ عَدَ جَل وَرَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم Dar-ul-Ifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami) www.daruliftaahlesunnat.net Dar-ul-ifta AhleSunnat f daruliftaahlesunnat Darulift Ahlesunnat feedback@daruliftaahlesunnat.net

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.