Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اللہ تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟
- Fatwa no.
- Lar:6350-b
- Issued
- 11 جمادی الثانی 1438ھ / 11 مارچ2017ء
Question
دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے دوران تقریر یہ جملہ کہا ہے : " ایسا کتا اللہ نے پالیا۔۔۔ جیڈا وڈا کوئی چوہدری ہو دے اوڈا وڈا اس کتا پالیا ہوندا اے، اللہ ساریاں توں وڈا چو ہدری اے ، اس ساریاں توں وڈا کتا بن کے رکھیا اے ( یعنی ابلیس)" شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس مقرر کا یہ کہنا کیسا ہے اور اس کی بیعت ہونا کیسا ہے ؟
Answer (beginning)
اس جملے میں مقرر نے اللہ تعالی کے لیے چوہدری کا لفظ استعمال کیا، اس لفظ کا استعمال شرع میں وارد نہیں اور ایسا نام اللہ تعالی کے لیے استعمال کرنے کی شرعا اجازت نہیں ، نیز اس لفظ کے ایسے معنی بھی ہیں جو اللہ تعالی کی شان کے لائق نہیں ہیں، اس کے لیے وہ محال ہیں اور ایسا لفظ استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ لہذا مقر ر پر لازم ہے کہ جس طرح سب کے سامنے اس نے یہ جملہ بولا ہے اسی طرح سب کے سامنے اس سے تو بہ کرے، اگر وہ اس سے تو بہ کرے اور اس میں پیر کی چاروں شرائط جمع ہوں تو اس سے مرید ہوا جا سکتا ہے وگرنہ نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.