Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا قرض حسنہ واپس کرنا ضروری ہے؟
- Fatwa no.
- Lar:6366-b
- Issued
- 10 جمادی الثانی 1438ھ /10مارچ2017ء
Question
(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ قرض حسنہ کسے کہتے ہیں؟ اور کیا اس میں واپسی ضروری ہوتی ہے؟
Answer (beginning)
سائل : وصی عطاری (بھائی گیٹ ، مرکز الاولیا لاہور ) قرض حسن کا لفظ قرآن پاک میں صدقے اور راہ خدا عز و جل میں خلوص دل سے خرچ کرنے کے لئے آیا ہے کہ جس کے بدلے میں اسے اللہ تعالی کی طرف سے اجر و ثواب ملے گا۔ اللہ تعالی حالانکہ سب کا رب اور ہر ایک کا مالک و خالق اور وہی حقیقی رازق ہے، کوئی اس کی عطا کے بغیر ایک ذرے کا مالک و مختار نہیں، اور باوجودیکہ وہ سب جہانوں سے بے پر او اور غنی وصمد ہے ، اس کا اپنی راہ میں خرچ کرنے کو اپنی ذات کو قرض قرار دینا اس کا بندوں پر محض لطف ، بہت رحمت ، خاص کرم اور صرف بندہ پروری ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.