Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کچے چاولوں میں نجس پانی مکس ہو جائے تو پاک کیسے کریں؟

Fatwa no.
1822:Mad
Issued
01 جمادی الثانی 1438ھ/01 مارچ2017ء

Question

دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یقینی طور پر کچے چاولوں میں نجس پانی مکس ہو گیا جس سے وہ اس پانی میں بھیگ گئے لیکن ابھی پھولے نہیں تو انہیں پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟ جواب عنایت فرمائیں۔ سائل : غلام نبی عطاری (کرمانوالہ سٹور ، چوک جاوید مارکیٹ، اچھرہ، مرکز الاولیاء لاہور )

Answer (beginning)

کچے چاول اگر نا پاک ہو جائیں لیکن ابھی پھولے نہ ہوں تو تین مرتبہ دھونے سے وہ پاک ہو جائیں گے جبکہ نجاست کے اوصاف رنگ، بو اور ذائقہ بھی ان میں سے ختم ہو جائیں اور اگر نجاست پڑنے سے پھول جائیں تو خالی تین مر تبہ دھونے سے پاک نہیں ہوں گے بلکہ ہر مرتبہ اتنی دیر پانی میں بھگویا جائے کہ پانی ان میں جذب ہو جائے اور پھر اس کے بعد اتنی دیر رکھ چھوڑیں کہ ان کی پھولن ختم ہو جائے اور نجاست کے اوصاف رنگ، بو اور ذائقہ بھی ختم ہو جائیں اور اگر نجس پانی میں یا کسی اور نجس چیز میں جوش دے کر ان کو پکا لیا گیا ہو تو اب یہ مفتی بہ قول کے مطابق کسی صورت میں پاک نہیں ہو سکتے جیسا کہ ناپاک گندم کے بارے میں فقہائے…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.