Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا فرضوں کی تیسری ،چوتھی رکعت میں سورت ملانے سے سجدہ سہو واجب ہوگا؟

Answered by
مولانا سرفراز اختر صاحب زید مجده
Fatwa no.
2-3935:Har
Issued
14 جمادی الثانی 1438ھ /14مارچ2017ء

Question

دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت نہیں ملانی ہوتی اگر کسی نے بھول کر فرضوں کی تیسری یا چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملالی تو سجدہ سہو واجب ہو گا یا نہیں؟ سائل : محمد تصور عطاری (ٹنڈو جام )

Answer (beginning)

فرضوں کی تیسری یا چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملانا مکروہ تنزیہی ہے کہ نہ ملانا بہتر ، اگر ملالی تو نماز ہو جائے گی مگر خلاف اولی ہو گی جبکہ سجدہ سہو واجبات نماز میں سے کسی واجب کے سہواً ترک سے لازم آتا ہے لہذا فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملانے سے سجدہ سہو واجب نہیں ہو گا۔ نیز کراہت کا یہ حکم بھی صرف امام کے بارے میں ہے، منفرد یعنی اکیلے نماز پڑھنے والا فاتحہ کے بعد سورت ملالے تو کسی قسم کی کراہت بھی نہیں بلکہ منفرد کے لئے تو سورت ملا لینا مستحب ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.