Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
- Answered by
- مفتی هاشم صاحب مدظله العالی
- Fatwa no.
- 6423:Lar
- Issued
- 21 جمادی الثانی 1438ھ /21 مارچ2017ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ (01) حضرت مولا علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کیا سید ہیں یا علوی؟ (02) خواجہ حسن بصری رحمہ اللہ علیہ سید ہیں یا نہیں؟ دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی)
Answer (beginning)
(1) ہمارے عرف میں سید اس شخص کو کہتے ہیں جو شخص بلاواسطہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد ہو، یا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادیوں کی اولاد ہو، چوں کہ جملہ صاحب زادگان بچپن ہی میں وصال فرما چکے تھے۔ اور صاحب زادیوں میں سوائے حضرت سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کے کسی کی نسل نہیں چلی۔ اس لیے اب سید اولاد حسنین کریمین کے ساتھ خاص ہے۔ اس معنی کے اعتبار سے بالکل ظاہر اور عیاں ہے کہ امیر المومنین علی المرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سید نہیں اور اس میں کوئی تنقیص شان نہیں کیوں کہ حضرات خلفائے ثلثہ بھی معنی عرفی کے اعتبار سے سید نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.