Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ایسی جگہ نماز جمعہ پڑھنا کیسا جہاں نماز جمعہ کے لیے عام اجازت نہ ہو؟

Answered by
مولانا نوید چشتی صاحب زید مجده
Fatwa no.
5106:Pin
Issued
26 جمادی الثانی 1438ھ / 26 مارچ2017ء

Question

دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم ایک ادارے میں ملازم ہیں، وہاں انتہائی سخت سیکورٹی ہوتی ہے ، ہمارے ادارے کے اندر ہی مسجد موجود ہے جس میں جمعہ کی نماز ہوتی ہے، لیکن وہاں ادارے کے افراد کے علاوہ باہر سے کسی کو بھی اندر آنے کی اجازت نہیں، تو کیا وہاں ہم جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

Answer (beginning)

جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ جمعہ اس جگہ قائم ہو سکتا ہے جہاں اہل جمعہ کو وقت جمعہ میں حاضری جمعہ کی عام اجازت ہو ، کوئی روک ٹوک نہ ہو جس کا جی چاہے آئے اور نماز پڑھے ، لہذا جس ادارے میں اذن عام نہ ہو یعنی اہل جمعہ کو جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے آنے کی اجازت نہ ہو تو اس میں جمعہ جائز نہیں۔ وَاللهُ أَعْلَمُ مَا جَل وَرَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم Dar-ul-Ifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami) www.daruliftaahlesunnat.net f daruliftaahlesunnat DaruliftAhlesunnat Dar-ul-Ifta AhleSunnat 目 feedback@daruliftaahlesunnat.net

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.