Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز جنازہ میں کچھ تکبیریں رہ جائیں تو وہ کیسے ادا کریں؟
- Fatwa no.
- 5107:Pin
- Issued
- 27 جمادی الثانی 1438ھ / 27 مارچ2017ء
Question
دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر نماز جنازہ میں پہلی تین تکبیریں رہ جائیں ، آخری تکبیر میں کوئی اگر شامل ہو تو اب باقی تکبیر میں کس طرح ادا کی جائیں ؟
Answer (beginning)
نماز جنازہ میں جس کی پہلی تین تکبیریں رہ گئیں اور آخری تکبیر میں امام کے ساتھ شامل ہوا تو وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد باقی تکبیریں کہہ لے ، اس میں اگر میت کو اٹھا لینے کا اندیشہ نہ ہو تو ہر تکبیر کے ساتھ اس کی دعا( پہلی تکبیر کے بعد ثنا، دوسری کے بعد درود شریف اور تیسری کے بعد میت کے لیے دعا) بھی پڑھ لے، اور اگر یہ اندیشہ ہو کہ دعائیں پڑھے گا تو سلام پھیرنے سے پہلے لوگ میت کو اٹھا لیں گے تو صرف تکبیریں کہہ کر سلام پھیر دے ، دعائیں چھوڑ دے، کہ سلام پھیرنے سے پہلے اگر میت کو اٹھالیا گیا تو اس کی نماز باطل ہو جائے گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.