Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟

Fatwa no.
6340:Lar
Issued
23 جمادی الاول 1438ھ/21 فروری2017ء

Question

دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید ایک ٹی وی چینل میں کام کرتا ہے جس میں ہر طرح کے جائز و ناجائز پروگرام دکھائے جاتے ہیں۔ زید کا کام یہ ہے کہ یہ پروگرامز کوئی وی اسکرین پر شو کرتا ہے اور بعض اوقات پروگرامز کی ریکارڈنگ کو چیک بھی کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے شرعی حکم بیان فرمائیں کہ زید کا یہ کام کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

Answer (beginning)

زید کا نا جائز پروگرام دکھانے والے ٹی وی چینل پر ٹیکنکل سپورٹ فراہم کرنا گناہ کے کام پر معاونت ہے اور ریکارڈنگ چیک کرنے کے لیے انہیں دیکھنا بھی گناہ کے کام پر معاونت ہے اور ساتھ میں بدنگاہی بھی اور ناجائز پروگرام دکھانے پر معاونت کرنا اور اسے دیکھنا دونوں کام ناجائز و گناہ ہیں اور جتنے لوگ اس ناجائز پروگرام کو دیکھیں گے سب کو اس ناجائز پر وگرام دیکھنے کا گناہ ہو گا اور ان سب کے گناہوں کے برابر زید کے لیے بھی گناہ کہ زید نے انہوں نے زید کے دکھانے سے دیکھا۔اگر زید ٹیکنکل سپورٹ فراہم نہ کرتا توٹی وی پر پروگرام نشر نہ ہوتا اور نہ لوگ دیکھتے۔ اور گناہ کے کام پر نوکری کرنا بھی ناجائز و گناہ ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.