Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اللہ تعالی کو خدا کہنا کیسا؟

Answered by
مفتی قاسم صاحب مدظله العالی
Fatwa no.
4904:Pin

Question

دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں ؟ حالانکہ قرآن عظیم میں یہ نام نہیں، اور نہ ہی اللہ عز و جل کے اسمائے گرامی میں موجود ہے،اس بارے میں رہنمائی کیجئے۔

Answer (beginning)

اللہ عزوجل کو خدا کہنا جائز ہے، کیونکہ وہ اسماء جن کا اطلاق اللہ عزوجل کے لئے کتاب اللہ یا سنت رسول سے ثابت ہو ، یا ان کے استعمال پر اجماع وارد ہو چکا ہو ، تو ان اسماء کا اطلاق بلا شبہ اللہ عزوجل کے لئے جائز ہے۔ اور لفظ خدا فارسی کا لفظ ہے ،اس لئے کتاب و سنت میں تو موجود نہیں، لیکن اجماع وارد ہو چکا ہے ، اور جواز کے لئے یہی کافی ہے۔ پھر یہ کہ اکابر علماءدین صدیوں سے اس لفظ کو بلا انکار استعمال کرتے اور اپنی کتب میں نقل فرماتے آئے ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.