Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا عقیقہ کے گوشت سے نیاز کرنا جائز ہے؟
- Fatwa no.
- 12132:Kan
- Issued
- 17 ربیع الثانی 1438ھ /16 جنوری 2017ء
Question
دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے اپنے بیٹے کا عقیقہ کیا اور اسی عقیقے کے گوشت میں گیارہویں شریف کی نیاز کردی۔ تو کیا عقیقے یا قربانی کے گوشت سے نیاز وغیرہ کر سکتے ہیں؟ اور کیا عقیقے کا گوشت والدین، دادا، دادی، نانا، نانی کھا سکتے ہیں؟ بکر کا کہنا یہ ہے کہ یہ عمل درست نہیں، اس گوشت سے نہ نیاز کر سکتے ہیں اور نہ ہی اسے والدین وغیرہ کھا سکتے ہیں۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
Answer (beginning)
عقیقے و قربانی کے گوشت سے نیاز کا اہتمام کر سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں اور عقیقے کا گوشت والدین، دادا، دادی، نانا، نانی سب کھا سکتے ہیں۔ عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ یہ حضرات نہیں کھا سکتے، یہ غلط ہے اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ وَاللهُ أَعْلَمُ مَا جَل وَ رَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم Dar-ul-Ifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami) www.daruliftaahlesunnat.net f daruliftaahlesunnat Dar-ul-Ifta AhleSunnat 目 feedback@daruliftaahlesunnat.net DaruliftAhlesunnat
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.