Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا دنیا میں اللہ کا دیدار ممکن ہے؟

Fatwa no.
4885:Pin

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیا دنیا میں کسی کے لئے اللہ تبارک و تعالی کا دیدار ممکن ہے یا نہیں، اگر نہیں تو پھر حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے رب تعالی کا دیدار کیا ہے ؟ تو فرمایا: ” میں اس وقت تک عبادت نہیں کرتا جب تک اللہ تعالی کو نہ دیکھ لوں“ اس کا کیا مطلب ہے، برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں؟ (طاہر مدنی،ٹوپلہ ،مری)

Answer (beginning)

دنیا میں جاگتی آنکھوں سے رب تعالی کا دیدار صرف سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہے، اور آخرت میں ہر صحیح العقیدہ مسلمان کیلئے ممکن بلکہ واقع ہے ، اس کے علاوہ دنیا میں کسی کیلئے رب تعالی کا دیدار شرعی طور پر ممکن نہیں، اگر کوئی اسکادعوی کرے تو اس پر حکم کفر ہے اور رہا قلبی دیدار یا خواب میں تو یہ نا صرف دیگر انبیاء کرام علیھم السلام کو ہوابلکہ اولیاء کو بھی حاصل ہوا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.