Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسجد میں عورتوں کابا جماعت نماز پڑھنا جائز ہے یانہیں؟
- Fatwa no.
- 4875:Pin
Question
دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عورتیں جمعہ و عیدین کی نمازیں، اور پانچ وقت کی فرض نمازیں اور تراویح کی نماز مسجد میں مردوں کی جماعت کے ساتھ ادا کر سکتی ہیں؟ نیز مردوں کی جماعت کے بعد مسجد میں اپنی الگ جماعت کرا سکتی ہیں یا نہیں ؟ سائل : محمد عثمان عزیز عطاری (گریڈ اسٹیشن، کہوٹہ ، راولپنڈی)
Answer (beginning)
عورتوں کے لیے کسی نماز میں جماعت کی حاضری جائز نہیں مسجد میں ہو یا ہال میں ، چاہے دن کی نماز ہو یارات کی، جمعہ ہو یا عیدین یا صلاۃ التسبیح اور عام نوافل کی جماعت ، خواہ وہ عورتیں جوان ہوں یا بوڑھیاں، نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے دور میں ان کو مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت تھی، لیکن جب حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے عورتوں کی حالت کو دیکھا تو ان کو مسجد میں آنے سے منع فرمادیا، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اس کے بارے میں عرض کی گئی تو آپ نے فرمایا اگر نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم دیکھ لیتے جو ان عورتوں میں ظاہر ہوا ہے تو آپ ضرور ان کو منع فرماتے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.