Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا عورت شوہر کی اجازت کے بغیر والدہ کو تحفہ دے سکتی ہے؟
- Answered by
- مفتی قاسم صاحب مدظله العالی
- Fatwa no.
- 855:Aqs
Question
(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر زیادہ مالیت کی چیز اپنی والدہ کو تحفے میں دے سکتی ہے ؟
Answer (beginning)
اگر بیوی اپنے مال میں سے زیادہ یا کم مالیت کی کوئی بھی چیز اپنی والدہ کو تحفے میں دینا چاہتی ہے تو اسے اجازت ہے کہ شوہر سے پوچھے بغیر دے دے مگر شوہر کا دل خوش کرنے اور حسن معاشرت کے طور پر اس کی اجازت لے لینا بہتر ہے کہ عموماً گھر چلنے میں اس کا بہت بڑا حصہ ہوتا ہے۔ اور اگر شوہر کے مال میں سے دینا چاہتی ہے تو کم قیمت کی چیز ہو یازیادہ قیمت کی، شوہر کے مال میں سے اپنی ماں یا کسی اور کو ، بغیر شوہر کی اجازت کے تحفہ دینا جائز نہیں، اس میں اجازت لینا ضروری ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.