Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونے سے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
- Answered by
- مفتی فضیل صاحب مدظله العالی
- Fatwa no.
- 12113:Kan
- Issued
- 13 ربیع الثانی 1438ھ /14 جنوری2017ء
Question
دَارُ الإِفْتَاء أَبْلَسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے مثانے کی کمزوری کی وجہ سے شرمگاہ پر وقتاً فوقتاً پیشاب کی تری ظاہر رہنے کا عارضہ ہے، پیشاب کے قطروں کا مسئلہ نہیں بلکہ پیشاب کی تری فقط ظاہر رہتی ہے ۔ ترمی کا یہ سلسلہ بعض اوقات کافی دراز ہو جاتا ہے ، یہ فرمائیں کہ میرے لیے وضو کا کیا حکم ہے ؟
Answer (beginning)
شرمگاہ سے پیشاب کی فقط تری کا ظاہر ہونا وضو کو توڑ دے گا، وضو ٹوٹنے کے لیے قطرہ آنا ضروری نہیں۔ تفصیل اس مسئلہ میں یہ ہے کہ انگلی اور پچھلی شرمگاہ سے فقط نجاست کا ظاہر ہو نا ہی وضو کو توڑ دیتا ہے بر خلاف جسم کے دیگر اعضاء کے۔ دیگر اعضاء میں وضو ٹوٹنے کے لیے ضروری ہے کہ نکلنے والی چیز مثلاً خون پیپ یا زرد پانی بہنے کے قابل ہو اور اس بہنے میں ایسی جگہ پہنچنے کی صلاحیت ہو جس کا وضو یا غسل میں دھونا فرض ہے ، اگر صرف چہ کا یا بھرا اور بہا نہیں تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.