Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟

Fatwa no.
12117:Kan
Issued
05, ربیع الثانی 1438ھ / جنوری2017ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو سلام کرنا کیسا ہے کیونکہ کچھ لوگ سنتیں ، نوافل اور بعض ذکر واذکار کر رہے ہوتے ہیں جبکہ آنے والے اکثر بہت اونچی آواز میں سلام کرتے ہیں نیز اس کے علاوہ کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے ؟

Answer (beginning)

مسجد میں جو لوگ تلاوتِ قرآن، تسبیح ودرود ، وظائف میں مشغول ہوں، یا نماز کے انتظار میں بیٹھے ہوں، تو مسجد میں آنے والا انہیں سلام نہ کرے اسلئے کہ یہ سلام کا وقت نہیں، ایسے موقع پر اگر کسی نے سلام کر دیا تو جس کو سلام کیا ہے اس کو اختیار ہے کہ سلام کا جواب دے، یا نہ دے۔ ہاں اگر کوئی شخص مسجد میں اس لیے بیٹھا ہے کہ لوگ اس کے پاس ملاقات کو آئیں تو اس سے ملاقات کرنے کے لئے آنے والے اسے سلام کریں گے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.