Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
لڑکے کے عقیقے میں ایک بکراذبح کرنا
- Fatwa no.
- 27-WAT
- Issued
- 22 محرم الحرام 1443ھ /31 اگست 2021ء
Question
کیا لڑکے کے عقیقے میں ایک بکر اذبح کر سکتے ہیں۔
Answer (beginning)
لڑکے کی طرف سے دو بکرے عقیقے میں ذبح کرنا افضل و بہتر ہے، ضروری نہیں۔ لہذا اگر ایک بکرا بھی ذبح کر دیا تو عقیقہ ہو جائے گا۔ ایک روایت کے مطابق حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے امام حسن و امام حسین رضی اللہ عنھا کی طرف سے عقیقہ میں ایک ایک مینڈھاؤ بیح فرمایا۔ جیسا کہ سنن ابی داود میں ہے: ”ان رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم عق عن الحسن والحسین کبشاکبشا“ ترجمہ : بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنھا کے عقیقے میں ایک ایک مینڈھا ذبح کیا۔ (سنن ابی داود، جلد 3، صفحه 107 ، بیروت) وَاللَّهُ أَعْلَمُ عَزَوَجَكَ وَ رَسُولُه .
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.