Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بچوں کے عقیقہ سے پہلے والدین کا عقیقہ کرنا ضروری ہے؟

Fatwa no.
875:Aqs

Question

دَارَ الإِفْتَاء أَبْلِسُنَّت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے خاندان میں یہ مشہور ہے کہ جس کا اپنا عقیقہ نہ ہو ا ہو وہ اپنے بچوں کا بھی نہیں کر سکتا کیا اس کی کچھ حقیقت ہے یا نہیں؟

Answer (beginning)

یہ غلط ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ حکم شرعی یہ ہے کہ جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو اس کے لئے بھی اپنے بچوں کا عقیقہ کرنا مستحب امر ہے ۔ اولاد اپنے والدین کے لئے نعمت ہے لہذا اگر کسی کا عقیقہ نہیں ہوا ہو تو وہ اس کے والدین نے اپنا شکرانہ ادا نہیں کیا ، اور اس بناء پر اب اس کو اپنے بچوں کے شکرانے میں عقیقہ کرنے سے منع کیوں کیا جائے گا، اور عقیقہ نہ کرنے میں نقصان یہ ہے کہ بچہ اگر سات دن کا ہوا ہو ، اور والد کو عقیقہ کی استطاعت بھی ہے مگر پھر بھی عقیقہ نہ کیا تو بچے کے فوت ہونے کی صورت میں والدین اس کی شفاعت سے محروم ہوں گے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.