Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بے وضو یا قبلہ سے منہ پھیر کر سجدہ شکر ادا کرنے کا شرعی حکم

Fatwa no.
59-Web
Issued
28 جمادی الاخریٰ 1442ھ/11 فروری 2021ء

Question

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا بے وضو سجدہ شکر کیا جاسکتا ہے؟

Answer (beginning)

سجدہ تلاوت اور نماز کے سجدے کی طرح سجدہ شکر میں بھی طہارت اور استقبال قبلہ (قبلہ رخ ہونا) شرط ہے لہذا وضو کے بغیر یا قبلہ رو ہوئے بغیر سجدہ شکر ادا نہیں ہو گا۔ رد المحتار میں ہے: ” وهى لمن تجددت عنده نعمة ظاهرة أو رزقه الله تعالى مالا أو ولداً أو اندفعت عنه نقمة ونحو ذالك، يستحب له أن يسجد لله تعالى شكراً مستقبل القبلة يحمد الله تعالى فيها ويسبحه ثم يكبر فيرفع رأسه كما في سجدة التلاوة“ یعنی سجدہ شکر اس شخص کے لیے ہے جسے کوئی نعمت ملے یا اللہ پاک اسے مال یا اولاد عطا کرے یا اس سے کوئی مصیبت دور ہوئی ہو ، اور اسی کی مثل دیگر نعمتوں کے ملنے پر ، اور اس کے لیے بطور شکر اللہ تعالی کو سجدہ کرنا…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.